دو دن سے بند پاکستان کی فضائی حدود آج کھول دی جائے گی

سول ایوی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ دو دن سے بند پاکستان کی فضائی حدود آج دوپہر ایک بجے کھول دی جائے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق دو دن قبل پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے باعث بند کی گئی پاکستانی فضائی حدود کوجزوی بحال کردیا گیا ہے جبکہ بیرون ملک پھنسے ہوئے پی آئی اے کے تین طیارے وطن واپس پہنچ گئے۔

پی آئی اے کی پروازیں جدہ ، مسقط اور دبئی سے کراچی پہنچی ہیں جبکہ اچانک بندش کے اعلان سے غیرملکی ایئرلائنوں کے پھنسے طیاروں کو بھی فیری فلائٹ کرکے جانے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔

پشاور سےعمان ائیرلائن ، قطر ائیرلائن اور ائیرعربیہ کے طیاروں کو جانے کی اجازت دی گئی جبکہ سعودیہ ائیرلائن کے طیارے کو کراچی سے بغیر مسافروں کے واپس جانے کی اجازت دی گئی ۔