اوآئی سی اجلاس میں نہ جانادرست نہیں، دوست ممالک کو انگیج کرناچاہیے تھا،آصف زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میرا موقف ہے کہ وزیرخارجہ کو او آئی سی اجلاس میں جانا چاہیے تھا اور وزیر خارجہ او آئی سی اجلاس میں پاکستان کے دوستوں سے ملاقاتیں کرتے،موجودہ صورتحال میں پاکستان کواپنے دوستوں کونہیں بھلانا چاہیے۔میں نے تجویز بھیجی تھی کہ او آئی سی میں شرکت سے انکار نہ کیا جائےلیکن اگر ایوان کی منشا ہے کہ حکومت نہ جائے تو میں کچھ زیادہ نہیں کہوں گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے  پائلٹ حسن کوبھارتی طیارے گرانے پرخراج تحسین کیا اور کہا کہ پوری قوم ہمیشہ مقابلے کے لیے تیار ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا وجہ ہے کہ وزیراعظم مودی سے بات کرنے کو تیار ہیں لیکن اپوزیشن سے نہیں جس پر آصف زرداری نے کہا کہ‏یہ بات آپ وزیراعظم سے پوچھیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ کااو آئی سی اجلاس میں نہ جانا مسئلےکا حل نہیں،یہ ممالک ہمارے دوست ہیں،وہاں جاکربات کریں،دنیا بدل گئی ہے۔

پاکستان کی حکومت کو دوست ممالک کو انگیج کرنا چاہیےپاکستان کے دوستوں سے ملاقاتیں کرتے، موجودہ صورتحال میں پاکستان کواپنے دوستوں کونہیں بھلانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مودی کا ایڈونچربھارتی الیکشن کے لیے تھاجوبیک فائرکرگیا،بھارت ہمیشہ دھمکیاں دیتا رہتاہے۔

آصف زرداری کاکہنا تھا کہ ہمیں اپنی معیشت اورطاقت کومزید مضبوط کرنا ہےکیونکہ جنگ صرف افواج نہیں بلکہ قومیں لڑتی ہیں۔