سابق وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ دوست ممالک کووفودبھیج کراپنے موقف سے آگاہ کیا جائےکیونکہ اگر بھارتی وزیر خارجہ کو او آئی سی میں بلایا جائے گا تو تاریخ اس کو گواہ بنائے گی،اچھا ہوگا کہ دوست ممالک کھل کرپاکستان کے حق میں بیان دیں۔
اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نےپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں موجود ممبران پر مشتمل وفود ان ممالک میں بھیج کر پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا جائے،اچھا ہوگا کہ کچھ دوست ممالک کھل کر پاکستان کے حق میں بیان دیں۔
انہوں نے کہا کہ امارات کے ولی عہد کے والد پاکستان کے بہترین دوستوں میں شامل تھے، ذوالفقارعلی بھٹوایٹمی پروگرام کے بانی تھے،جب بھارت نے پانچ ایٹمی دھماکےکیےتونوازشریف نے 6 دھماکےکیے۔