اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

کراچی کی احتساب عدالت نے نیب کے ہاتھوں گرفتار اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے جسمانی ریمانڈ میں 11 مارچ تک توسیع کردی ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو کراچی کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیاجہاں عدالت نے تفتیشی افسر سے جرح اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد آغا سراج درانی کے جسمانی ریمانڈ میں 11 مارچ تک کی توسیع کردی۔

زرائع کے مطابق عدالت کو تفتیشی افسرنےبتایا کہ آغا سراج کے اسمبلی جانے کی وجہ سے تفتیش میں مشکلات کا سامنا ہے، ان کی کروڑوں کی جائیداد کاعلم ہواہے،مختلف بنگلےملکیت ثابت ہو رہے ہیں، صاحبزادیوں نے بھی تین بڑے اورلگژری فلیٹس بک کروائے ہیںجن کی معلومات حاصل کرنی ہیں۔

آغا سراج درانی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے اثاثوں کا کیس بنایا ہے، مطلوبہ دستاویزات اورمنی ٹریل سمیت دیگر دستاویزات نیب کو دے چکے ہیں۔