پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہےکہ تنازع میں جارحانہ کارروائی بھارت نے شروع کی،پاکستان نے توصرف جواب دیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہےکہ تنازع میں جارحانہ کارروائی بھارت نے شروع کی،پاکستان نے توصرف جواب دیا ہے۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ ا س سارے تنازع میں جارحانہ کارروائی بھارت نے شروع کی، یہ نہرو کا ہندوستان نہیں رہا،آج وہاں مودی ہے کل کوئی اور ہوسکتا ہے۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کی پارلیمان میں 21 جماعتوں نے مودی سرکار کو نوٹس دیا۔21 جماعتوں نے مودی کو کہاکہ آپ اپنے مفاد کے لیے ملک کو جنگ میں جھونک رہے ہیں۔