سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کچھ دیر قبل ابتدائی طور پرملک کے 4 ہوائی اڈوںکیلئے ملکی فضائی حدود بحال کردی ہیں۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق سول ایوی ایشن ہیڈ کوارٹر میں فضائی حدود کھولنے سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں ابتدائی طور پر ملک کے 4 ہوائی اڈوں سے پروازیں چلانے پر غور کیا گیااوران کیلئےفضائی حدود کھول دی گئی۔
ابتدائی طور پر کراچی، اسلام آباد ، کوئٹہ اور پشاور سے پروازیں بحال کی جائیں گی اور ایران اور مسقط کے راستے آنے والی پروازوں کو آمدورفت کی اجازت ہوگی۔
مغربی روٹ سے آنے والے طیاروں کو پاکستانی ہوائی اڈوں پر اترنے کے حوالے سے فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
کراچی سے یوکرین اور سعودی ایئر لائن کی دو پروازوں کو گزرنے کی اجازت دی گئی۔