آزاد کشمیر سے گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھینندن ورتھامن کو پاکستان نے واہگہ اٹاری سرحد پر بھارت کے حوالے کرنے کے لیے پہنچا دیا گیا ہے۔ تاہم اس حوالگی سے پہلے بھارتی پائلٹ کو پاکستان کی پریڈ ختم ہونے کا انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔ بھارت نے اپنی جانب معمول کی پریڈ منسوخ کردی تھی لیکن پاکستان نے معمول کے وقت پر پریڈ شروع کردی کی جس کی وجہ سے بھارت پائلٹ کو انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔
پانچ بجے کے قریب سرحد پر پاکستان کی جانب سے حتمی ضابطے کی کارروائی کی گئی۔ تاہم بھارتی پائلٹ کو حوالے کرنے سے پہلے پریس کانفرنس بھی کی جائے گی۔
پریڈ اور پریس کانفرنس کی وجہ سے بھارت شدید تکلیف میں مبتلا ہوگیا ہے اور بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ابھینندن کو واہگہ سرحد پر لانے میں جان بوجھ کر تاخیر کی تاکہ پریڈ کے بہانے اس کا تماشا بنایا جاسکے۔ پاکستان دنیا کو دکھانا چاہتا ہے کہ وہ بہت امن پسند ہے۔
بھارتی پائلٹ کے استقبال کے لیے ایئر وائس مارشل آرجی کپور سمیت بھارتی فضائیہ کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔
بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھارتی حکام کےحوالے کرنے کیلئے انتہائی سخت سیکیورٹی انتظامات میں قافلے کی صورت میں واہگہ بارڈر پہنچایاگیا اور اس موقع پر انتہائی سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے۔
واہگہ بارڈرکی دوسری جانب اٹاری بارڈر پربھارتی حکام اپنے رہائی پانے والے پائلٹ کولینے کیلئے پہنچ چکے ہیں۔ اسے خصوصی طیارے میں امرتسر سے لے جایا جائے گا۔
گرفتار بھارتی پائلٹ کے ہمراہ بھارتی سفارتخانے کے عملہ کے اہلکار بھی تھا۔ پاکستان میں تعینات بھارتی ائیر اتاشی بھی اپنے پائلٹ کے ہمراہ بھارت جائیں گے۔
قبل ازیں بھارتی قائم مقام ہائی کمشنر اسلام آباد میں دفتر خارجہ پہنچے جہاں حکام نے انہیں پائلٹ حوالگی کےبارے میں آگاہ کیا۔
بھارتی ہائی کمیشن نے اپنے گرفتار پائلٹ کی حوالگی کےلیے سفری دستاویزات مکمل کرلی گئیں۔
ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو تھوڑی دیر میں بھارت کے حوالے کیا جائے گا اور اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
سرحد پر دونون جانب عوام کے علاوہ میڈیا کے نمائندوں کی کثیر تعداد بھی موجود ہے۔
دوسری طرف بھارت نے بارڈر پر پریڈ دیکھنے کے لیے آنیوالے اپنے شہریوں کوپریڈایونیومیں آنے سے روک دیا اور جوائنٹ پریڈ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان کی طرف پریڈ معمول کے مطابق جاری ہے۔