بھارت کے فضائی حملے میں منگل کو بالاکوٹ کے قریب جابہ کے مقام پر چیڑ کے کئی درخت گر گئے جس پر پاکستان کے بھارت کیخلاف اقوام متحدہ میں شکایت درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر ماحولیات امین اسلم نے ایک بین الاقوامی خبرر ساں ادارے کو بتایا کہ بھارت نے ’’ماحولیاتی دہشت گردی‘‘ کا ارتکاب کیا ہے، بھارتی حملے سے سنگین نقصان ہوا ہے۔
منگل کو بھارتی میراج 2000 طیاروں نے پاکستانی حدود میں داخل ہو کر حملے کی کوشش کی تھی تاہم پاک فضائیہ کے جواب میں اپنا پے لوڈ پھینک کر بھاگ گئے۔ اس پے لوڈ میں شامل 4 بم گرنے سے جابہ میں درختوں کو نقصان پہنچا تھا۔ جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔
وزیر ماحولیات نے کہاکہ چیڑکے درجنوں درختوں کو نقصان پہنچا ہے۔