جمعیت علمائے اسلام (س) کے سابق سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل کیس میں مقتول کے ذاتی محافظ کو باقاعدہ طور پر گرفتار کر لیا گیا،پولیس نے ملزم کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔
مولانا سمیع الحق کے ذاتی محافظ احمد شاہ کو پولیس نے سخت سیکیورٹی میں سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ زیب شہزاد چیمہ کی عدالت میں پیش کیا اور ملزم سے مولانا سمیع الحق کے قتل بارے تفتیش کے لیے دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
فاضل عدالت نے پولیس کی تفتیشی ٹیم کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم احمد شاہ کو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ملزم کو پانچ مارچ کو دوبارہ عدالت پیش کیا جائے۔
واضع رہے کہ مولانا سمیع الحق کے قتل سے قبل ملزم احمد شاہ ان کے ساتھ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے گھر میں موجود تھا جبکہ قتل کے بعد ملزم جنازہ میں شرکت کے بہانے پراسرار طور پرغائب ہو گیا تھا جس کی گرفتاری کے لیے پولیس نے تین مختلف ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔