جب طیارہ ہٹ ہوا تو میں ایجکٹ کرگیا تھا،فائل فوٹو
جب طیارہ ہٹ ہوا تو میں ایجکٹ کرگیا تھا،فائل فوٹو

گرفتار بھارتی پائلٹ ابھینندن کا حوالگی سے قبل اعترافی بیان جاری

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) نے گرفتار بھارتی پائلٹ ابھینندن کا اعترافی بیان جاری کر دیا۔

گرفتار پائلٹ کا اعترافی بیان میں کہناتھا کہ میں بھارتی فضائیہ کے ایک لڑاکا طیارے کا پائلٹ ہوں۔

ابھینندن کا اپنئ بیان میں کہنا تھا کہ میں ٹارگٹ تلاش کررہا تھا،پاکستان ایئرفورس نے میرا طیارہ مار گرایا، مجھے اپنا طیارہ چھوڑنا پڑا جو ٹوٹ گیا تھا.

ان کا کہناتھا کہ جب طیارہ ہٹ ہوا تو میں ایجکٹ کرگیا تھا،جب میرا پیراشوٹ کھلا تو نیچےگرا تو میرے پاس پستول تھی۔

ان کا کہناتھا کہ لوگ بہت زیادہ تھے،میرے پاس بچاؤ کا ایک ہی راستہ تھا، میں نے اپنی پستول گرائی اور بھاگنا شروع کردیا۔
ان کا کہناتھا کہ میرے پیچھے لوگ آگئے تھے جن کا  شور بہت زیادہ تھا،وہ مجھے مارنا چاہتے تھے لیکن پاک فوج کےدو جوانوں نے مجھے بچایا۔

ابھی نندن نے مزید کہا کہ پاک فوج کے جوان اسے اپنی یونٹ میں لے کر گئے جہاں اسے فرسٹ ایڈ دی گئی جس کے بعد ہسپتال میں اس کا معائنہ بھی ہوا۔

بھارتی پائلٹ نے اپنے ملک کے میڈیا کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انڈین میڈیا آگ اور مرچ لگاتا ہے جس کے بہکاوے میں لوگ آجاتے ہیں۔ میں نے پاک فوج کے ساتھ ٹائم گزارا ہے ، پاکستان کی فوج بہت ہی پروفیشنل ادارہ ہے جس کے رویے سے بہت متاثر ہوا ہوں۔