بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس نے بالا کوٹ میں 300 افراد کی ہلاکت کے دعوے کا بھانڈا پھوڑتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فوج کی ٹیکنیکل اورگراؤنڈ انٹیلی جنس محدود ہے اور بھارت کی جانب سے بالاکوٹ میں ہلاکتوں کااندازہ صرف قیاس آرائیوں پرمبنی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کےمطابق بھارتی فوج کی ٹیکنیکل اورگراؤنڈ انٹیلی جنس محدود ہے جس کے باعث بھارت کی جانب سے بالاکوٹ میں ہلاکتوں کااندازہ صرف قیاس آرائیوں پرمبنی ہے۔
بھارتی اخبار کی خبر سے بھارت کا یہ دعویٰ جھوٹا ثابت ہوگیا ہے کہ حملے میں کسی مبینہ تربیتی کیمپ کو تباہ کیا گیا ہے اور وہاں بڑی تعداد میں ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں کیونکہ نہ اس جگہ کسی کی رہائش کے کوئی آثار ہیں نہ کوئی تباہی نظر آرہی ہے۔