کراچی کے مختلف علاقوں اور اندرون سندھ مختلف شہروں میں میں ہلکی اور تیز بارش شروع ہوگئی ہے، گذشتہ روز محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں تیز بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں بارشوں کاسسٹم داخل ہوگیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش شروع ہوگئی ہے جس سے موسم خوشگوار ہوکر مزید خنک ہوگیا ہے۔ بارش کا سلسلہ صرف ایک دن جاری رہے گا۔
کراچی کے علاقوں گلشن اقبال، نیوٹائون، طارق روڈ، لیاقت آباد، صدر ، ٹاور ،رنچھوڑ لائن، اولڈ ایریا، گارڈن اور لیاری سمیت ساحلی پٹی پر تیز جبکہ شہر کے دیگر علاقوں اور مضافات میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہورہی ہے۔
گذشتہ روز محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں تیز بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں بارشوں کاسسٹم داخل ہوگیا ہے جو صرف ایک دن تک ملک میں رہے گا۔
بالائی سندھ اورحب ڈیم کےاطراف اچھی بارش ہونے پر حب ڈیم کے بھرنے کا امکان ہے جس سے کراچی میں پانی کی قلت کاخاتمہ ہوجائے گا۔