آغا سراج درانی کے بینک لاکرز سے کئی کلو سونا، ڈالرز اور پونڈز برآمد

گرفتار اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے لاکرز سے کئی کلو سونا اور کثیر مقدار میں غیرملکی کرنسی نکلی ہے جس میں ڈالرز اور پونڈز بھی شامل  ہیں۔

نیب نے کراچی کے نجی بینک میں کارروائی کرتے ہوئے گرفتار اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے بینک لاکرز توڑ کر تمام سامان اپنے قبضہ میں لے لیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق نیب حکام نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے گرفتار اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے نجی بینک میں موجود لاکرز توڑ کر ان میں موجود تمام سامان اور کاغذات کو نیب نے اپنے قبضہ میں لے لیا ہے۔

آغا سراج درانی کے بینک لاکرز سے کئی کلو سونا اور کثیر مقدار میں غیرملکی کرنسی نکلی ہے جس میں ڈالرز اور پونڈز بھی شامل  ہیں۔

نیب حکام نے عدالت کی اجازت کے بعد مجسٹریٹ کی موجودگی میں کراچی کے نجی بینک میں کارروائی کی جو شام 5بجے تک جاری رہی۔

نیب حکام نے کارروائی کے دوران آغا سراج درانی کے تمام لاکرز توڑ دیئے اور ان میں موجود تمام کاغذات اور اشیا قبضہ میں لے لیں۔