عدنان سمیع نے 2003 میں پاکستانی شہری ہوتے ہوئے ممبئی میں 8 فلیٹس اور پارکنگ لاٹس خریدے تھے۔فائل فوٹو
عدنان سمیع نے 2003 میں پاکستانی شہری ہوتے ہوئے ممبئی میں 8 فلیٹس اور پارکنگ لاٹس خریدے تھے۔فائل فوٹو

’میجر‘ عدنان سمیع کو بھارتیوں نے آئی ایس آئی ایجنٹ مان لیا

پاکستان چھوڑ کر بھارتی شہریت اپنانے والے گلوکار عدنان سمیع کو بھارتیوں نے آئی ایس آئی کا خفیہ ایجنٹ مان لیا ہے جس کے بعد گلوکار کی حالت خراب بتائی جاتی ہے۔

عدنان سمیع کو پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے ان کی کچھ ٹوئیٹس پر انوکھی سزا دی ہے۔

’مجھ کو بھی تو لفٹ کرا دے‘ گانے کے لیے مشہور کلوگار کو بھارتی شہریت حاصل کرنے کے لیے کتنے جتن کرنے پر پڑے تھے یہ کوئی راز نہیں۔ عدنان سمیت شہریت ملنے کے بعد بھی بھارتیوں کو اکثر اپنی وفاداری کا یقین دلاتے رہتے ہیں۔

اسی لیے پلوامہ حملے کے بعد منگل کو جب بھارتی طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود میں  دراندازی کی تو عدنان سمیع نے پاکستانیوں کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ یہ دہشت گردی کے خلاف کارروائی تھی۔ کلوگار نے پاکستانیوں کو شترمرغ والی ذہنیت کا طعنہ دیا۔ اور ان کے لیے انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کیے۔

عدنان سمیع کی اس ٹوئیٹ کو بھارتی میڈیا نے خوب سراہا۔

https://twitter.com/AdnanSamiLive/status/1100467158340026368

چونکہ گلوکار نے مغلظات پاکستانی سوشل  میڈیا صارفین کو ’’ٹرولز‘‘ کہہ کر مخاطب کرتےہوئے بکی تھیں۔ اس لیے انہیں سزا دینے کیلئے جو طریقہ اختیار کیا گیا وہ ٹرولنگ میں بھی اپنا مقام خود رکھتا ہے۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا مطلب کسی شخص کو ٹوئیٹس یا پوسٹوں کے ذریعے ناجائز پریشان کرنا ہے۔

سوشل میڈیاصارف کی جانب سے پوسٹ کیا گیا عدنان سمیع کا خفیہ پروفائل (نوٹ یہ جعلی تصویر ہے جو ٹرولنگ کیئے جاری کی گئی)
سوشل میڈیاصارف کی جانب سے پوسٹ کیا گیا عدنان سمیع کا خفیہ پروفائل (نوٹ یہ جعلی تصویر ہے جو ٹرولنگ کیئے جاری کی گئی)

پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے عدنان سمیع کی یہ کہہ کر ’تعریف‘ شروع کردی کہ وہ پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ایجنٹ ہیں، چونکہ ان کے والد پاکستان فضائیہ کے افسر تھے لہٰذا بچپن سے ہی انہیں بھارت میں گھس کر خفیہ سرگرمیاں انجام دینے کی تربیت دی گئی۔

اس بات کو سچ ثابت کرنے کے لیے عدنان سمیع کا ایک  ’خفیہ آئی ایس آئی پروفائل‘ بھی سوشل میڈیا پر لیک کیا گیا۔ ایک جعلی تصویر بھی سوشل میڈیا پر ڈالی گئی جس میں عدنان سمیع پاکستانی فوج کی  وردی میں ہے۔ پاکستانیوں نے سوشل میڈیا پر عدنان سمیع کو میجر عدنان سمیع کہنا شروع کردیا۔

کہانی میں مزید رنگ بھرنے کے لیے کئی معروف شخصیات نے بھی اس مہم میں حصہ ڈالا۔ اور ایسی ٹوئیٹس کی گئیں جن کا مقصد بظاہر عدنان سمیع سے ہمدردی تھا لیکن حقیقت میں بھارت میں انہیں مشکوک قرار دلوانا تھا۔

ٹی وی اینکر مبشتر لقمان نے ٹوئٹر پر لکھا کہ انہیں یہ دیکھ کر افسوس ہوا کہ کچھ ’شرپسند‘ ہمارے گریٹ سیکریٹ ایجنٹ عدنان سمیع کے لیے مشکلات پیدا کر رہے ہیں، عدنان سمیع اب تک ہمارے بہترین جاسوس رہے ہیں، اب انہیں بے نقاب کر دیا گیا ہے۔

اس مصنوعی سنجیدگی کے ساتھ دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی عدنان سمیع سے ’ہمدردی‘ کی۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے ٹوئٹر جیسے کھلے پلیٹ فارم پر لکھا، کہ عدنان سمیت ہماررے خفیہ آئی ایس آئی ایجنٹ ہیں لہٰذا ان کی شناخت بے نقاب نہ کی جائے ورنہ بھارتی انہیں قتل کر دیں گے یا بھارت سے باہر نکال دیں گے۔

اس خطرناک ٹرولنگ کو مزید آگے لےجانے کیلئے واٹس ایپ کی ایک چیٹ بھی شئر کی گئی جس میں عدنان سمیع پاکستانی فوج کے کسی افسر سے شکایت کرتے معلوم ہوتے ہیں کہ ان کے خلاف سرگرم سوشل میڈیا صارفین کو روکا جائے۔ اس پر انہیں یقین دلایا جاتا ہے کہ یہ معاملہ ایف آئی اے کے سپرد کیا جائے گا۔

 

ٹرولز نے وزیراعظم عمران خان کی ایک جعلی ٹوئیٹ بھی شیئر کر ڈالی جس میں وہ عدنان سمیع پر فخر کا اظہار کر رہے ہیں۔

بھارتیوں نے یقین کرلیا

ہفتہ کو میجر عدنان سمیع کے ہیش ٹیگ سے ایک ٹریند بھی شروع کیاگیا۔ جس میں عدنان سمیع کو ’خراج تحسین‘ پیش کرنے کے لیے ہزاروں ٹوئیٹس کی گئیں۔

کچھ لوگوں نے یہ دعوے بھی کیے کہ عدنان سمیع نے meter down کے کوڈ ورڈز میں بھارتی مگ طیارہ گرنے کی اطلاع دی تھی اور ان کا مطلب تھا mig down۔

عدنان سمیع کو پاکستانی ایجنٹ قرار دلانے والوں نے ہندی میں بھی انہیں’خراج تحسین‘ پیش کیا۔

عدنان سمیع کے خلاف یہ مہم پوری تو نہیں لیکن کچھ حد تک کامیاب رہی۔ کئی بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے اس بات پر کسی حد تک یقین کر لیا کہ عدنان سمیع پاکستانی خفیہ ایجنٹ ہیں اور حیرت اور غصے کا اظہار بھی کیا۔

کچھ دیگر بھارتی اس مہم کے پیچھے چھپی شرارت کو سمجھ گئے اور دوسروں کی بھی رہنمائی کرتے رہے۔

پاکستانی بھی جھانسے میں آئے

تاہم اس مہم میں ہونے والی جعلسازی نے کسی حد تک پاکستانیوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔

اگرچہ یہ بات واضح تھی کہ عدنان سمیع کو جان بوجھ کر ایجنٹ قرار دیا جا رہا ہے تاہم اس کے اگلے حصے میں یہ افواہیں پھیلائی گئیں کہ اس مہم کے نتیجے میں عدنان سمیع شدید پریشان ہوگئے ہیں۔

عدنان سمیع کے ٹؤئٹر اکائونٹ کی جعلی تصاویر بنا کر یہ ظاہر کیا گیا کہ جیسے بھارتی شہریت رکھنے والے گلوکار شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

عدنان سمیع کا ردعمل

بھارتی گلوکار نے پاکستانیوں کی جانب سے ہفتہ کو چلائی گئی مہم پر کوئی جواب نہیں دیا۔ تاہم منگل کو پاکستانیوں کے خلاف کئی گئی اپنی ٹوئیٹ پر وضاحت ضرور کی ہے۔

عدنان سمیع کا کہناتھا کہ اپنی پہلی ٹوئیٹ میں انہوں نے بھارتی حملے کی حمایت کی تھی لیکن پاکستانی عوام کے خلاف کچھ نہیں کہا تھا۔ اس پر جب ان کی ٹرولنگ کی گئی تو انہوں نے شترمرغ کی ذہنیت والا بیان ان ٹرولنگ کرنےو الوں کے لیے دیا تھا پوری پاکستانی قوم کے لیے نہیں۔