ترک صدر رجب طیب اردگان نے کشیدگی کے ماحول میں پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے عمل کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ بہت کم ہے کیونکہ پاکستان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کو واپس بھیجنا انتہائی شایان شان عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ خطہ کے معروضی حالات سے واقف ہیں اس لئے وہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی اور مکمل خاتمہ کیلئے خود پر عائد فرائض ادا کرنے کو تیار ہیں
رجب طیب اردگان نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور صدر ڈاکٹر عارف علوی سے پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے مفصل بات چیت ہوئی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیاں جاری کشیدگی میں کمی پاکستان اور بھارت دونوں کے اپنے مفاد میں ہے۔