بھارتی جیل میں شہید ہونے والے شاکراللہ کی تدفین کل صبح 10 بجے ہوگی

بھارتی جیل میں قیدیوں اور پولیس کے تشدد سے شہید ہونے والے پاکستانی شاکراللہ کی تدفین کل صبح 10بجے ڈسکہ میں کی جائے گی

بھارت نے شاکراللہ کی لاش آج شام کے وقت پاکستان کے حوالے کی تھی جسے لواحقین کے سپرد کردیا گیا تھا جو اسے اسی وقت ڈسکہ لے گئے تھے

نجی ٹی وی چینل کے مطابق جےپور جیل میں قتل کئے گئے شاکراللہ لواحقین کے مطابق ان کی تدفین کل صبح ان کے آبائی گائوں ڈسکہ میں کی  جائے گی۔

شاکراللہ  لاش بھارتی حکام نے صبح کے وقت واہگہ بارڈر پہنچا دی تھی جسے شام کے وقت پاکستان کے حوالے کیا گیا تھا۔ لاش کو واہلگہ بارڈر پر ہی لواحقین کے حوالے کردیا گیا تھا۔

پاکستانی شہری شاکراللہ کو 20 فروری کو بھارتی ریاست راجھستان کے دارالحکومت جے پور کی جیل میں بھارتی پولیس اور قیدیوں نے بدترین تشدد کانشانہ بناکر قتل کردیا تھا۔

شاکرالہہ کے بھارئی شہزاد گلفان کے مطابق 47 سالہ شاکراللہ ذہنی مریض تھا جو 2003 میں شکرگڑھ کے قریب میلہ دیکھنے کے بعد غلطی سے سرحد پار کرگیا تھا۔