خادم حسین رضوی (فائل فوٹو)
خادم حسین رضوی (فائل فوٹو)

تحریک لبیک پاکستان کےرہنمائوں کی ریمانڈ میں 16 مارچ تک توسیع

لاہور : لاہور میں خصوصی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ خادم حسین رضوی اور دیگر ملزمان کی ریمانڈ میں توسیع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے قومی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر اور احتجاجی مظاہروں میں سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ کیس میں تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی اور دیگر رہنمائوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا تھاجس کے بعد اب عدالت نے 16 مارچ تک ریمانڈ میں مزید توسیع کا فیصلہ سنایا ہے۔

خیال رہے کہ توہین رسالت کے الزام میں آسیہ بی بی کو بے قصور قرار دیےجانے کے فیصلے کے بعد تحریک لبیک پاکستان کے رہنمائوں اور کارکنوں نے ملک کے مختلف حصوں میں پُر تشدد احتجاج کرتے ہوئے، توڑ پھوڑ کی ، دھرنے دیے اور اہم سڑکوں کو بند کردیا تھا جس کے بعد تحریک لبیک پاکستان‘ کے سربراہ اور کارکنوں کے خلاف ملک گیر کارروائی کی گئی اور قانون کے نفاذ کے اداروں نے ’تحریک لبیک پاکستان‘کے سربراہ خادم حسین رضوی کو حفاظتی حراست میں لیا تھا۔