بھارتی جیل میں قتل ہونے والےشاکراللہ کوسپرد خاک کردیاگیا
شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا
نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔فائل فوٹو
بھارتی جیل میں قیدیوں اور پولیس کے تشدد سے شہید ہونے والے پاکستانی شاکراللہ کی نمازہ جنازہ ڈسکہ کے علاقے جسروال میں ادا کر دی گئی۔
نماز جنازہ میں کمشنر اور آر پی او گوجرانوالہ کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،نماز جنازہ کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
بھارت نے شاکراللہ کی لاش گزشتہ شام کے وقت پاکستان کے حوالے کی تھی جسے لواحقین کے سپرد کردیا گیا تھا جو اسے اسی وقت ڈسکہ لے گئے تھے
شاکراللہ لاش بھارتی حکام نے صبح کے وقت واہگہ بارڈر پہنچا دی تھی جسے شام کے وقت پاکستان کے حوالے کیا گیا تھا۔ لاش کو واہلگہ بارڈر پر ہی لواحقین کے حوالے کردیا گیا تھا۔
پاکستانی شہری شاکراللہ کو 20 فروری کو بھارتی ریاست راجھستان کے دارالحکومت جے پور کی جیل میں بھارتی پولیس اور قیدیوں نے بدترین تشدد کانشانہ بناکر قتل کردیا تھا۔