عالمی برادری کو بھارتی جارحیت نظر نہیں آتی۔فائل فوٹو
عالمی برادری کو بھارتی جارحیت نظر نہیں آتی۔فائل فوٹو

بھارت میں نیا راون پیدا ہو گیا۔سینیٹر کرشنا کماری

پیپلزپارٹی کی سینیٹر کرشنا کماری کا کہناہے کہ بھارت میں نیا راون پیدا ہواہے جس کا نام مودی ہے، مودی انسانیت کا دشمن اور ہندؤوں کی بدنامی کا باعث ہے۔

اک بھارت کشیدگی پرپیپلزپارٹی کی سینٹر کرشنا کماری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب پاک فوج کے ساتھ ہیں، محسوس نہیں کرتے کہ ہم ہندو ہیں،شرم آرہی ہے کہ مودی کا تعلق ہندو کمیونٹی سے ہے،

انہوں نے کہا کہ بھارت میں نیا راون پیدا ہواہے جس کا نام مودی ہے، مودی انسانیت کا دشمن اور ہندؤوں کی بدنامی کا باعث ہے۔سینٹر کرشنا کماری نے کہا کہ عالمی برادری کو بھارتی جارحیت نظر نہیں آتی۔

رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر درشن کا کہناتھا کہ پاکستان کی سالمیت کے لیے ایک ہیں،اگر بھارت نے چھیڑا تو اسے نہیں چھوڑیں گے،انہوں نے کہا کہ مودی کوالیکشن کرانے ہیں تو جنگ کے بجائے عوام کے پاس جائے۔