ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطح پرترقیاں ہوئی ہیں۔فائل فوٹو
ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطح پرترقیاں ہوئی ہیں۔فائل فوٹو

کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ کا سلسلہ تھم گیا

بھارتی فوج کی ایل او سی پر گولہ باری اور فائرنگ کا سلسلہ تھم گیا۔بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دے کر دشمنوں کی بندوقوں کو خاموش کرادیا۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ آئی ایس پی آر نے پچھلے 24 گھنٹے کی لائن آف کنٹرول کی صورتحال کے حوالے سے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسز کی یکم اور 2 مارچ کی درمیانی شپ مختلف سیکٹرز پرشدیدگولہ باری اورفائرنگ کی اور اب بھی نیزہ پیر،جند روٹ اور باغسر پروقفے وقفے سے جاری فائرنگ کا سلسلہ اب تھم کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آج پاکستانی سرحد پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،پاکستان کی مسلح افواج مکمل الرٹ اور چوکنا ہیں ،آئی ایس پی آر کا کہناہے کہ کنٹرول لائن پر آج کسی حدتک سکون ہے ۔

ترجمان کا کہناتھا کہ پچھلے چوبیس گھنٹے میں پاکستان کی جانب کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جب کہ پاکستان کی مسلح افواج مسلسل الرٹ اور چوکنا ہیں۔