ملاقات میں فیصلہ ہواکہ امریکا کا ایک تجارتی وفدپاکستان آئے گا۔فائل فوٹو
ملاقات میں فیصلہ ہواکہ امریکا کا ایک تجارتی وفدپاکستان آئے گا۔فائل فوٹو

او آئی سی نے پاکستان کے موقف کی توثیق کر دی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی) کی قرارداد میں کشمیر سے متعلق پاکستان کے دوٹوک موقف کی توثیق کی گئی ہے ،اس کامیابی پر پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیر خارجہ نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ او آئی سی کی قرارداد میں کشمیر کو خطے کے امن کے لیے کلیدی قرار دیا گیا اور قرارداد میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کی مذمت کی گئی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ او آئی سی نے بھارتی جارحیت کی مذمت اور پاکستان کے حق دفاع کو تسلیم کیا، پاکستانی قوم کو اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہیں۔ 

The OIC resolution has endorsed Pakistan’s stance on Kashmir calling it central to regional peace and has condemned Indian terrorism in Kashmir. The OIC, recognising Pakistan’s right to self defence, denounced Indian aggression. I congratulate the nation on this success.

یاد رہے کہ گزشتہ روز او آئی سی اجلاس میں کشمیری عوام کی حمایت پر مبنی قرارداد منظور کی گئی جس میں کہا گیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جموں و کشمیر بنیادی تنازع ہے اور جنوبی ایشیا میں امن کیلئے کشمیر کے تنازع کا حل ہونا ناگزیر ہے۔

پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی بطور اعزازی مہمان شرکت پر او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے افتتاحی سیشن کا بائیکاٹ کیا اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی شریک نہیں ہوئے تاہم کانفرنس کے دیگر سیشنز میں دفتر خارجہ کے حکام نے شرکت کی۔