پاکستان دہشت گرد گروپوں کیخلاف کارروائی کرے- برطانوی وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان اور برطانوی وزیر اعظم  کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ جس میں پاک بھارت کشیدگی پر بات کی گئی۔

برطانوی وزیراعظم کے ترجمان نے اس گفتگو کے بعد ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے بات کی ہے، انہوں نے پاکستان کے ساتھ کشیدگی کم کرنے اور ونگ کمناڈر ابھی نندن کی واپسی کا خیرمقدم کیا۔

ترجمان نے کہا کہدونوں رہنمائوں نے اس تنازعے کی وجوہات کو حل کرنے پر تبادلہ خیال کیا، وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے عالمی کوششوں کی حمایت میں پاکستان کی جانب سے تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کی اہمیت پر زور دیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں رہنمائوں نے برطانیہ پاکستان دوطرفہ تعلقات کیلئے عزم کااعادہ کیا۔

برطانوی وزیراعظم کے ترجمان کے بیان کا عکس جو برطانوی حکومت کی ویب سائیٹ پر جاری کیا گیا
برطانوی وزیراعظم کے ترجمان کے بیان کا عکس جو برطانوی حکومت کی ویب سائیٹ پر جاری کیا گیا

نجی ٹی وی کے مطابق  ٹیلیفونک گفتگو کے دوران عمران خان نے برطانوی ہم منصب کو پلوامہ واقعے کے بعد سے جاری پیشرفت سے آگاہ کیا۔

برطانوی وزیراعظم نے کہاکہ وہ پاکستان اور بھارت کی حکومتوں سے رابطے میں ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کی برطانوی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جبکہ وزیراعظم ٹریزامےنے بھی وزیراعظم عمران خان کو دورہ برطانیہ کی دعوت دی۔

وزیراعظم عمران خان اورامیر قطر کےدرمیان ٹیلیفونک رابطہ

پاک بھارت کشیدگی عروج پر پہنچنے کے بعد سے وزیراعظم عمران خان اور مختلف ممالک کے رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونک رابطے جاری ہیں۔