ڈرائیورزایئر پورٹ عمارت میں داخل نہیں ہوں گے۔فائل فوٹو
ڈرائیورزایئر پورٹ عمارت میں داخل نہیں ہوں گے۔فائل فوٹو

پاکستان کی فضائی حدود کو مزید ایک روز کے لیے بند کر دیا گیا

پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے باعث پاکستان کی فضائی حدود کو مزید ایک روز کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

اس ضمن میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود کو پانچ مارچ تک بند رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان کا فضائی آپریشن 5 مارچ دن ایک بجے تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سے قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے چار مارچ تک فصائی آپریشن بند کرنے کا نوٹیفکیشن  جاری کیا تھا۔

اعلامیے کے مطابق فضائی آپریشن اسلام آباد، پشاور کوئٹہ اور کراچی سے جاری رہے گا۔

یاد رہے تین روز قبل  31 گھنٹوں کے بعد پاکستان کے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے نجی ایئرلائن کی فلائٹ پی اے 210 دبئی کے لیے روانہ ہوئی جبکہ کراچی سے پی کے 370 اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئی تھی۔