سعودی عرب نے عازمین حج کے لیے چین کی کورونا ویکسین کی منظوری نہیں دی اس سے پاکستانی پریشان ہیں، وزیراعلی سندھ
سعودی عرب نے عازمین حج کے لیے چین کی کورونا ویکسین کی منظوری نہیں دی اس سے پاکستانی پریشان ہیں، وزیراعلی سندھ

حج درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی

حج درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور عوامی خواہش اور ملکی صورتحال کے پیش نظر حج درخواستوں کی مدت وصولی میں توسیع کی گئی۔ برف باری اور سیلابی صورتحال کے باعث درخواست گزاروں کو مشکلات کا سامنا تھا۔

ترجمان کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی کے لیے تین دن کی توسیع کی گئی ہے۔ سرکاری اسکیم کے لیے حج درخواستیں 9 مارچ تک وصول کی جائیں گی۔

ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی گیارہ مارچ کو ہوگی۔

واضح رہے حج درخواستیں 25 فروری سے چھ مارچ تک وصول کی جانی تھیں لیکن موجودہ پاک بھارت کشیدگی کے پاعث اس کی تاریخ میں اضافہ کیا گیا ہے۔