وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جھوٹی گواہی دینے والوں کو سزا دینے سے متعلق چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کا بیان خوش آئند ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ سچ کا سفر ہی نئے پاکستان کا سفر ہے، قومیں عظیم تب بنتی ہیں جب ان کی اقدار اعلیٰ ہوں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسلم تہذیب کی بنیاد ریاست مدینہ تھی جو سچ پر رکھی گئی.
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ جھوٹی گواہی پر عمر قید ہوتی ہے۔
آج 4 مارچ 2019 سے سچ کا سفر شروع کررہے ہیں، تمام گواہوں کو خبر ہوجائے، بیان کا کچھ حصہ جھوٹ ہوا تو سارا بیان مسترد ہوگا۔
آج سے جھوٹی گواہی کاخاتمہ کررہے ہیں جھوٹی گواہیوں نے نظام عدل کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے، باپ بھائی بن کر حلف پر جھوٹ بولتے ہیں’۔