بھارتی طیارے پاکستان نے اپنے دفاع میں گرائے، ڈاکٹر اسد مجید

نجی ٹی وی چینل کے مطابق امریکا میں پاکستانی سفیر ڈاکٹراسد مجید خان نے کہا ہے کہ بھارتی طیارے پاکستان نے اپنے دفاع میں گرائے جبکہ بھارت نے بغیر ثبوت پلوامہ حملے کا الزام پاکستان پر لگایا۔

امریکی تھنک ٹینک سے خطاب کے دوران پاکستانی سفیرڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا کہ بھارتی طیارے پاکستان نے اپنے دفاع میں گرائے، وزیراعظم پاکستان عمران خان کشیدگی کے باوجود بات چیت کا پیغام دے رہے ہیں۔

ڈاکٹراسد مجید خان نے کہا کہ بغیرثبوت کے بھارت نے پلوامہ حملے کا الزام پاکستان پر لگایا، بھارت ثبوت دے توپاکستان اقدامات کرے گا،

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی طالبان مذاکرات پراثرانداز ہوسکتی ہے، پاکستان چاہتا ہے افغانستان میں امن کے حوالے سے امریکا کامیاب ہو۔