غیر ملکی مواد دکھانے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل

سپریم کورٹ نے نجی چینلز پر غیر ملکی مواد دکھانے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرکے پیمرا کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نجی ٹی وی چینلز پر غیر ملکی مواد دکھانے کے معاملے کی سماعت کی۔

پیمرا کے وکیل نے کہا کہ 19 اکتوبر2016 کو پیمرا نے غیر ملکی مواد دکھانے پر مکمل پابندی عائد کی، مذکورہ پابندی کو لیوکمیونی کیشن نے لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جس پر عدالت نے 10 فیصد مواد دکھانے کی اجازت دے دی

پیمرا کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ نجی ٹی وی چینلز پر بھارتی مواد کا تناسب صفر ہے، ہائی کورٹ کے فیصلے سے پیمرا کے اختیارات ختم ہوگئے ہیں۔

عدالت نے پیمرا کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرکے پیمرا کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی۔