امریکا نے بھارت کیلئے جی ایس پی کا درجہ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جی ایس پی کے تحت بعض ممالک کو اشیاء پر ڈیوٹی فری سہولت حاصل ہوتی ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو دیے گئے جی ایس پی کا درجہ ختم کرنے سے متعلق فیصلے سے خط کے ذریعے کانگریس کو آگاہ کردیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ امریکا سے تجارتی مفاد لینے کے لیے بھارت یقین دہانیاں کرانے میں ناکام رہا جب کہ بھارت اپنی منڈیوں تک امریکا کو رسائی دینے کی یقین دہانیاں کرانے میں بھی ناکام رہا ہے۔
امریکی تجارتی نمائندگان آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت اور ترکی ترقی پذیر ممالک کے معیار سے باہر نکل چکے ہیں اس لیے وہ جی ایس پی پروگرام کے اہل نہیں اور اس سے مزید فوائد نہیں اٹھا سکتے۔