امریکا نے پاکستان کیلئے نئی ویزہ پالیسی متعارف کراتے ہوئے ویزہ کی مدت کم کر دی ہے، اب سفارتی اور سرکاری اہلکاروں کو ویزہ پانچ سال کیلئے نہیں بلکہ صرف 3 ماہ کیلئے جاری کیا جائے گا
نجی ٹی وی چینل کے مطابق امریکا نے پاکستان کیلئے نئی ویزہ پالیسی متعارف کرا دی ہے،جس کے تحت پاکستان کے سفارتی اور سرکاری اہلکاروں کیلئے ویزہ مدت میں کمی کردی،ویزہ مدت پانچ سال سے کم کرکے 3 ماہ کردی گئی۔
اب امریکا پاکستانی سرکاری حکام کو 3 ماہ کا ویزہ جاری کرے گاجبکہ صحافیوں کیلئے بھی ویزہ مدت پانچ سال سے کم کرکے 3 ماہ کردی گئی ۔اس کے علاوہ امریکا نے ویزہ فیس میں پانچ ہزارروپے کا اضافہ بھی کردیا ہے ۔
واضح رہے کہ پاکستان پہلے ہی امریکی شہریوں کیلئے ویزہ مدت میں کمی جیسے اقدامات کرچکا ہے۔