جنرل (ر) راحیل شریف نے کہا کہ مالی اعانت اور پشت پناہی کرنے والے بھی دہشت گردوں میں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی پوری دنیا کی بدترین برائی ہے، دہشت گرد داعش، القاعدہ یا بوکوحرام تک محدود نہیں، یہ ان تنظیموں سے بھی زیادہ ہیں۔
اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر)راحیل شریف نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوجی اتحاد دہشت گردی کے انسداد کیلیے 4 جہتی کوششوں کا بہترین موقع فراہم کررہا ہے،اسلامی فوجی اتحاد بے حد اہم اور شاندار پلیٹ فارم ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ 21 ویں صدی کا سب سے بڑا چیلنج ہے، مالی اعانت اور پشت پناہی کرنے والے بھی دہشت گردوں میں شامل ہیں۔