آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں نیب کے ہاتھوں گرفتار اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے مبینہ بزنس پارنٹر گلزار احمد نیب سے تعاون کرتے ہوئے وعدہ معاف گواہ بننے پر تیار ہوگئے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق آغا سراج درانی کے مبینہ بزنس پارنٹر گلزار احمد نیب سے تعاون کرتے ہوئے وعدہ معاف گواہ بننے پر تیار ہوگئے ہیں۔
نجی ٹی وی کے زرائع کا دعویٰ ہے کہ امریکا میں مقیم گلزار احمد کے اہلخانہ نے نیب حکام کو یقین دہانی کرادی کہ چند روز میں وطن واپسی پر گلزار احمد وعدہ معاف گواہ بنیں گے
نیب کا کہنا ہے کہ کیس میں گلزار احمد کو فیملی ایجنٹ کے طور پر پیش کیا جائے گا کیونکہ آغا سراج کی 750 ملین کی جائیداد گلزار احمد کے ذریعے بیچی گئی تھی۔