مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی اقدامات اور نئے نقشے صرف ڈیمو گرافی تبدیلی کی سازش ہے۔فائل فوٹو
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی اقدامات اور نئے نقشے صرف ڈیمو گرافی تبدیلی کی سازش ہے۔فائل فوٹو

کرتار پور راہدری معاہدے کیلیے پاکستانی وفد14مارچ کو بھارت جائے گا

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ کرتار پور راہدری پر معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے پاکستانی وفد 14 مارچ کو نئی دہلی روانہ ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی دفد کے دورے کے بعد جواب میں بھارتی وفد 28 مارچ کو پاکستان کا دورہ کرے گا۔ ڈی جی ساؤتھ ایشیا ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے دی گئی دعوت پر قائم مقام بھارتی ہائی کمشنر نے آج  وزارت خارجہ کا دورہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر کل دہلی روانہ ہو جائیں گے جبکہ کرتا رپور راہدری پر معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے پاکستانی وفد 14 مارچ کو نئی دہلی روانہ ہوگا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملٹری آپریشن ڈائریکٹریٹ سطح پر ہفتہ وار روابط بھی جاری رکھے جائیں گے۔

ڈاکٹر فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کیے گئے اپنے ایک ٹویٹ میں  پاکستانی وفد کی روانگی  کے حوالے سے ذکر کیا۔