وزارت داخلہ نے 68 کالعدم تنظیموں کی فہرست جاری کردی

وزارت داخلہ نے 68 کالعدم تنظیموں کی فہرست جاری کردی ہے۔

انسداد دہشت گردی کے قومی ادارے نیکٹا کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں لشکر جھنگوی، سپاہ محمد، جیش محمد، لشکرطیبہ، سپاہ صحابہ سمیت دیگر تنظیمیں شامل ہیں۔

فہرست 4 مارچ 2019ء کو اپ ڈیٹ کی گئی ہے، فہرست میں جماعت الدعوۃ اور اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن انسداد دہشت گردی ایک 1997ء کے تحت واچ لسٹ پر تھیں ،جن پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

وزارت داخلہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997ء کے تحت جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر پابندی لگائی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی جاری ہے، جن کے 44 ارکان کو حراست میں لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزارت داخلہ میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں تمام صوبائی حکومتوں کو کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔

 کالعدم تنظیموں کی فہرست جاری کردی گئی