وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں ملکی سلامتی،معاشی صورتحال سمیت18نکاتی ایجنڈےپرغورہوگا،اجلاس میں حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے میں پیش رفت پر بریفنگ دی جائے گی۔
ای سی سی اجلاس کے 26 فروری کے فیصلے کی توثیق کی جائے گی،پی او ایف بی کے ممبر پروڈکشن کوآرڈینشن کی تعیناتی اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بورڈ میں ایم پی سی تعینات کرنے کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق پی اوایف بورڈاورایچ آئی ٹی بورڈمیں ممبرمنسٹیریل کوآرڈینشن تعینات کرنےکامعاملہ،پبلک سیکٹر انٹرپرائزز میں چیف ایگزیکٹو کے انتخاب کے طریقہ کار ایجنڈے میں شامل ہے۔