پنجاب کے ایم پی اے اور متوقع وزیراطلاعات صمصام بخاری نے صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا انہیں گذشتہ روز سابق وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کے مستعفی ہونے کے بعد صوبے کا نیا وزیر اطلاعات نامزد کیا گیا تھا۔
نجی ٹی وی کے مطابق صمصام بخاری نے پنجاب کے وزیر کے عہدے کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے، حلف برداری کی تقریب گورنر ہائوس پنجاب میں ہوئی جہاں گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ان سے حلف لیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار و دیگر صوبائی حکام بھی تقریب میں موجود تھے۔