اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پاکستان بھارت سے رابطہ میں ہیں، ترجمان

اقوام متحدہ نے ایک بار پھر بھارت اور پاکستان سے کشیدگی ختم کرنے پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال سے اقوام متحدہ پوری طرح آگاہ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس دونوں ممالک کے ساتھ مختلف سطح پر رابطے میں رہے اور انہوں نے تناؤ کم کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ اقدامات پر زور دیا۔

ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی پاکستانی یا بھارتی وزیر اعظم سے اب تک کوئی گفتگو نہیں ہوئی ہے۔