حکومت نے کالعدم تنظیموں کے زیر انتظام مساجد و مدارس کا کنٹرول  سنبھال لیا

وفاقی حکومت نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں کالعدم تنظیموں کی 3 مساجد 2 مدارس اور ایک اسپتال کو سرکاری تحویل میں لے لیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق وفاقی حکومت کے حکم پر کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسہ جاری ہے، حکومت نے اسلام آباد اور پنڈی میں اڈیالہ روڈ اور چاکرہ میں قائم 2 فلاحی ڈسپنسریوں اور جماعت الدعوۃ کے ابوبکر اسپتال کو سیل کردیا اور چاکرہ روڈ پر جماعت الدعوۃ کا مدرسہ بھی سرکاری تحویل میں لے لیا گیا۔

اسلام آباد میں بھی انتطامیہ نے کالعدم تنظیموں کے زیرانتظام مساجد و مدارس کا کنٹرول سنبھال لیا جبکہ  قانون نافذ کرنے والے اداروں نے متعدد افراد کو حراست میں بھی لیا ہے۔

تحویل میں لیے گئے مساجد ومدارس میں مسجد قبا، مدرسہ خالد بن ولید، مدرسہ ضیاءالقرآن شامل ہیں، محکمہ اوقاف نے مساجد کے نئے امام اور خطیب بھی مقرر کردیے ہیں۔