سیکریٹری تجارت یونس ڈھاگہ نے پالیسی کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔فائل فوٹو
سیکریٹری تجارت یونس ڈھاگہ نے پالیسی کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔فائل فوٹو

ملک کی پہلی قومی ٹیرف پالیسی کی منظوری دیدی گئی

وزیراعظم عمران خان نے ملک کی پہلی قومی ٹیرف پالیسی کی منظوری دے دی جس کا مقصد شفافیت کیساتھ ادارہ جاتی ڈھانچے کو مضبوط بنانا ہے۔

ایک اعلامیے کے مطابق قومی ٹیرف پالیسی کا مسودہ آج ہونے والے  وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں سیکریٹری تجارت یونس ڈھاگہ نے پالیسی کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ پالیسی کا مسودہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے۔

پالیسی کا مقصد خام مال تک رسائی پر اجارہ داری کا خاتمہ اور روزگار کے مواقع میں اضافہ کرنا ہے۔