ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطح پرترقیاں ہوئی ہیں۔فائل فوٹو
ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطح پرترقیاں ہوئی ہیں۔فائل فوٹو

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر فائرنگ۔دو شہری زخمی

بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ایل او سی پر گزشتہ 24 گھنٹوں کی صورتحال بتاتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج نے باغسر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج کی جانب سے موثر جواب دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی  فوج نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں میرا گائوں کی ایک خاتون عظمت بی بی اور بابا جان کو زخمی ہوگئے جنہیں علاج کیلیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ترجمان کا کہناتھا پاک فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے بھارتی دعوے کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج پیشہ ورانہ ہونے کی وجہ سے شہری آبادی کو کبھی نشانہ نہیں بناتی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ بھارت جان بوجھ کر پاکستان کی جانب ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے جب کہ پاک فوج شہری آبادی کو نشانہ نہ بنانے کے اپنے اہم مؤقف کا متعدد بار اظہار کر چکی ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی فوج کے آزاد کشمیر کی بےگناہ شہری آبادی کو نشانہ بنانے کو کبھی نظر انداز نہیں کریں گے،

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک فوج مؤثر اور ٹارگیٹڈ جواب کے ذریعے شہریوں کا ہر قیمت پر دفاع کرےگی اور پاک فضائیہ اور پاک بحریہ مسلسل چوکس ہیں۔