پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔فائل فوٹو
پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔فائل فوٹو

 کوہستان ویڈیو اسکینڈل کیس کے مدعی افضل کوہستانی قتل

کوہستان ویڈیو اسکینڈل کے مدعی افضل کوہستانی کو قتل کر دیا گیا جبکہ فائرنگ سے 2 افراد زخمی  ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد  کے علاقےگامی ادا  کے قریب فائرنگ سے کوہستان وڈیو اسکینڈل کیس کے مدعی اور مرکزی کردارافضل کوہستانی کو فائرنگ کا نشانہ بنایاگیا جس  کے نتیجے میں افضل کوہستانی موقع پر ہلاک اور دیگر2 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاش اور زخمیوں کو فوری طور پراستپال منتقل کردیا گیا،پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس سے پستول بھی برآمد ہو اہے، ملزم کا تعلق گائوں پلس سے ہے۔

واضع رہے کہ مئی 2012 میں کوہستان کے ایک گاؤں کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پانچ لڑکیوں کو جرگہ کے حکم پر قتل کر دیا گیا تھا۔

قتل کی وجہ شادی کی تقریب کے دوران لڑکیوں کا مردوں کے ساتھ ناچنا اور گانے گانا تھا، کچھ عرصہ بعد ویڈیو میں شامل تین لڑکے بھی مار دیے گئے تھے۔

رواں سال جولائی میں لڑکیوں کا قتل ثابت ہونے کے بعد سپریم کورٹ نے پولیس کو مقدمہ کی تحقیقات دوبارہ شروع کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا۔