لائن آف کنٹرول اور دیگر تمام سیکٹرز کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کی گفتگو اچھے ماحول میں ہوئی، آئی ایس پی آر
لائن آف کنٹرول اور دیگر تمام سیکٹرز کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کی گفتگو اچھے ماحول میں ہوئی، آئی ایس پی آر

بھارتی ہٹ دھرمی برقرار۔پاکستانی وفدکو دہلی آنے سے روک دیا

بھارت نے اپنی ہٹ دھرمی کو برقرار رکھتے ہوئے کرتارپور راہداری پر مذاکرات کیلیے پاکستانی وفد کو دہلی آنے سے روک دیا ہے۔

بھارتی وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کرتارپور راہداری پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ملاقات 14 مارچ کو دہلی میں نہیں بلکہ واہگہ اٹاری سرحد پر ہوگی۔ کرتارپور پر تکنیکی سطح کے مذاکرات بھی اسی تاریخ کو ملاقات کے بعد ہوں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے دوران اہم پیش رفت سامنے آئی تھی جب قائم مقام بھارتی ہائی کمشنر نے دفتر خارجہ کا دورہ کیا۔ ڈی جی ساؤتھ ایشیا وسارک ڈاکٹر فیصل نے قائم مقام بھارتی ہائی کمشنر کو دعوت دی تھی۔

اس کے بعد دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر مشاورت کے بعد واپس نئی دہلی روانہ ہوں گے جبکہ کرتارپور راہداری معاہدے کیلئے پاکستانی وفد 14 مارچ کو بھارت کا دورہ کرے گا۔

دفتر خارجہ کا بیان میں کہنا تھا کہ کرتارپور راہداری معاہدے کیلئے بھارتی وفد 28 مارچ کو پاکستان کا دورہ کرے گا۔