مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید، رانا ثنااللہ اور خواجہ آصف سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی جے آئی ٹی میں بیان ریکارڈ کرانے کیلئے پیش ہو گئے جبکہ سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف پیش نہیں ہوئے، ان کا بیان حلفی جمع کروادیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی کا اجلاس آئی جی موٹر ویز اے ڈی خواجہ کی زیرصدارت ہوا۔
جے آئی ٹی نے لیگی رہنمائوں کو بیانات قلمبند کروانے کیلئے آج طلب کیا تھا، لیگی رہنمائوں نے جے آئی ٹی کا بائیکاٹ ختم کرکے پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید، رانا ثنااللہ اور خواجہ آصف سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی جے آئی ٹی میں بیان ریکارڈ کرانے کیلئے پیش ہو گئے جہاں لیگی رہنماﺅں کا بیان ریکارڈ کیا جارہا ہے جبکہ سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا بیان حلفی جمع کروادیا گیا ہے۔