کوہستان ویڈیو اسکینڈل کو منظر عام پر لانے والے مدعی افضل کوہستانی کو قتل کردیا گیا، پولیس نے قتل کے الزام میں بھانجے کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے جبکہ بھانجے نے پولیس کے الزام کو مسترد کردیاہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایبٹ آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کوہستان ویڈیو اسکینڈل کے مدعی افضل کوہستانی ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ سے 3 راہ گیر زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
بعدازاں پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ موقع سے فیض الرحمان نامی ایک شخص کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے، ملزم مقتول افضل کوہستانی کا بھانجا ہے۔
ملزم فیض الرحمان کا کہنا ہے کہ وہ مقتول افضل کے ساتھی اور محافظ کے طور پر ساتھ ہوتا تھا اور حملے کے بعد بچاؤ کے لیے فائرنگ کی لیکن پولیس نے نے اسے ہی گرفتار کرلیا ہے۔