وزیر اعظم عمران خان نے نواز شریف کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلیے پنجاب حکومت کو ہدایت کر دی۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر بیان میں وزیراعظم کی ہدایات سے آگاہ کیا۔
فواد چوہدری کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ نواز شریف کو علاج کی بہترین سہولتیں دی جائیں، وہ جس ڈاکٹر یا اسپتال سے علاج چاہتے ہیں انہیں وہاں منتقل کیا جائے اور میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔
وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو بدائیت کی ہے کہ نوازشریف کو علاج کی بہترین سہولتیں دی جائیں، وہ جس ڈاکٹر یا ہسپتال سے علاج چاہتے ہیں انھیں وہاں منتقل کیا جائے اور میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔
دوسری جانب اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمارا کوئی انتقام کا رویہ نہیں اور نوازشریف سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں۔
واضح رہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم نوازشریف کی گزشتہ روز طبعیت بگڑ گئی تھی جس پر انہیں اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی لیکن نوازشریف نے اسپتال جانے سے انکارکردیاتھا۔