بھارتی جیلوں قید دو پاکستانی شہری جان کی بازی ہار گئے، 62 سال کےمحمد اعظم امرتسر جبکہ کراچی کے 66 سالہ محمد انین چوہدری کا انتقال احمد آباد میں ہوا۔
سفارتی ذرائع نے بتایا کہ 62 سال کے محمد اعظم امرتسرکےگرونانک دیو اسپتال میں انتقال کرگئے
سفارتی ذرائع کے مطابق محمد اعظم کو 25 فروری کوامرتسرجیل سےاسپتال منتقل کیاگیاتھا،2016 میں سزامکمل ہونےپراعظم کوفیروزپورجیل سےامرتسرجیل منتقل کیاگیاتھا۔
ذرائع کے مطابق محمداعظم کوغیرقانونی طورپرسرحدعبورکرنےکےالزام میں گرفتارکیاگیاتھا،سزا مکمل ہونے کے باوجود ان کی رہائی ممکن نہیں ہو سکی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انین چوہدری کو دل کا عارضہ تھا، انہیں 20 فروری کو اسپتال منتقل کیا گیا۔احمد آباد کے سول اسپتال میں دوران علاج انین چوہدری انتقال کر گئے۔