امریکی اخبار نے پاک بھارت ایٹمی جنگ کا خدشہ ظاہر کردیا

 

امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں پاک بھارت ایٹمی جنگ کا خدشہ ظاہر کردیا اور کہا ہے کہ دونوں ملکوں کی فوج تیار اور حکومتوں کے درمیان ڈائیلاگ نہ ہونے کے برابر ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ چھڑنا عین ممکن ہے اور کشیدگی میں نسبتاً کمی مسئلے کا حل نہیں۔

نیویارک ٹائمز نے اپنے اداریے میں لکھا کہ سرحدوں پر دونوں ملکوں کی فوج تیار اور حکومتوں کے درمیان ڈائیلاگ نہ ہونے کے برابر ہے۔

اخبار لکھتا ہے ‘جب تک پاکستان اور بھارت کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرتے، خوف ناک صورت حال کا سامنا رہے گا’۔

اخبار نے اپنے اداریے میں امریکا پر زور دیا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے ثالث کا کردار ادا کرے۔