بھارتی جیل میں قید ایک اور پاکستانی بھارتی مظالم کی بھینٹ چڑھ کر ہلاک
محمد اعظم کو مشرقی پنجاب کی فیروزپور جیل میں بند کیا گیا اور 2016 میں سزا مکمل ہونے کے باوجود رہا نہیں کیا گیا
نجی ٹی وی چینل کے مطابق بھارتی جیل میں قید ایک اور پاکستانی بھارتی مظالم کی بھینٹ چڑھ کر ہلاک ہوگیا جسے سزا پوری ہونے کے باوجود رہا نہیں کیاگیا تھا
62 سالہ بزرگ پاکستانی شہری محمد اعظم کو بھارتی حکام نے غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کا الزام لگا کر گرفتار کیا تھا۔
گرفتاری کے بعد محمد اعظم کو مشرقی پنجاب کی فیروزپور جیل میں بند کیا گیا اور 2016 میں سزا مکمل ہونے کے باوجود محمد اعظم کو رہا نہیں کیا گیا بلکہ امرتسر جیل میں بند کر دیا گیا۔
طبیعت خراب ہونے پر محمد اعظم کو گزشتہ روز گرو نانک دیو اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ انتقال کر گئے۔