باضابطہ اعلان یکم مئی کومزدوروں کے عالمی دن پر کیا جائے گا۔فائل فوٹو
باضابطہ اعلان یکم مئی کومزدوروں کے عالمی دن پر کیا جائے گا۔فائل فوٹو

پنجاب حکومت نے مزدورکی کم ازکم تنخواہ 16500 مقرر کر دی

پنجاب حکومت نے مزدورکی کم ازکم تنخواہ 16500 مقررکرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پنجاب حکومت نے مزدورکی کم ازکم تنخواہ 16500 مقررکرنے کا فیصلہ کیا جس کی وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارنے منظوری دے دی۔ تمام اقدامات کا باضابطہ اعلان یکم مئی کومزدوروں کے عالمی دن پر کیا جائے گا۔

حکومت پنجاب نے ہنرمند رجسٹرڈ لیبر کو مزدورتحفظ کارڈ جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ مزدور تحفظ کارڈ پر خریداری کی صورت میں 10 سے 20 فی صد تک رعایت ہوگی.

مزدورتحفظ کارڈ پرصنعتی کارکن یوٹیلٹی اسٹورزاورپرائیویٹ اسٹورز پر رعایتی خریداری کرسکیں گے۔ وزیراعلی نے بھی مزدورتحفظ کارڈ کے دائرے کا رزیادہ سے زیادہ پرائیویٹ اسٹورزتک پھیلانے کی ہدایت کردی۔