مستقبل میں ڈیجیٹل اشتہاروں سے حاصل سیلز ٹیکس میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔فائل فوٹو
مستقبل میں ڈیجیٹل اشتہاروں سے حاصل سیلز ٹیکس میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔فائل فوٹو

گوگل،فیس بک اوریوٹیوب سندھ ریونیو بورڈ کے ریڈار پر آگئے

دنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن گوگل، فیس بک، یوٹیوب سندھ ریونیو بورڈ کے ریڈار پر آگئے۔

سندھ ریونیو بورڈ (ایس آر بی) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک، یوٹیوب اور دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل سے ٹیکس وصول کر لیا۔

سندھ ریونیو بورڈ نے فیس بک، یوٹیوب اور گوگل سے بھاری سیلز ٹیکس کی وصولی کی ہے۔

سندھ ریونیو بورڈ کے مطابق ڈیجیٹل اشتہار کاری اور ای کامرس سے 23 کروڑ روپے کی وصولی کی گئی ہے۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ جولائی تا دسمبر ٹیکس وصولی 23 کروڑ 10 لاکھ رہی ہے تاہم مستقبل میں ڈیجیٹل اشتہاروں سے حاصل سیلز ٹیکس میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔