خواتین کے عالمی دن پرچیئرمین سینیٹ کی دعوت پر اجلاس کی صدارت کرشنا کماری کوہلی نے کی ،خواتین کو خراج تحسین کی قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اجلاس کی صدارت پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر کرشنا کماری کو سونپ دی جبکہ ایوان بالا نے خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد کی متفقہ منظوری دی۔
اپوزیشن نے عالمی خواتین ڈے کے سرکاری اشتہار سے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کا نام نکال دینے پراحتجاج کیا۔
شیری رحمان نے مطالبہ کیا کہ حکومت معافی مانگے اور اشتہار تبدیل کرے۔
شیری رحمان کے احتجاج کے دوران حکومتی بنچز نے بھی ان کی حمایت میں ڈیسک بجائے۔
قائد ایوان شبلی فراز نے کہا کہا کہ کوئی شک نہیں کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے جمہوریت کی بحالی کے لیے جدوجہد کی، سرکاری اشتہار میں ان کا نام آناچاہیے تھا، معاملے کی تحقیقات کریں گے۔
پیپلز پارٹی کے ارکان نے شام تک بے نظیربھٹو کا نام اشتہار میں شامل کرنے کا مطالبہ کرتےہوئے ایوان سے واک آوٹ کردیا۔